حکومت کیساتھ معاہدے کی مدت ختم ، جماعت اسلامی کا 29 ستمبر کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان

جماعت اسلامی اعلان

حکومت کیساتھ معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد جماعت اسلامی نے 29 ستمبر کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے حکومت نے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے معاہدہ کیا کہ 45 دن میں تمام شرائط مانیں گے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

جماعت اسلامی کا پیٹرول کی قیمت میں کم ازکم 50 روپے فی لیٹرکمی کا مطالبہ

حافظ نعیم نے کہا کہ آئی پی پیز کو بجلی لیے بغیر ادائیگی کی جاتی ہے ، ملک میں بیروزگاری کے باعث مایوسی پھیلی ہوئی ہے ، وزراء کی مراعات ختم کرکے بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نظام پر خاموشی اختیار نہیں کریں گے ، مطالبات منوانے کیلئے دھرنے بھی دیں گے۔

موجودہ حالات میں آئینی ترمیمی بل ملک کیلئے خطرناک ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

واضح رہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف سمیت دیگر مطالبات پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جس پر عمل کی مہلت دیتے ہوئے جماعت اسلامی نے لیاقت باغ راولپنڈی میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں