غزہ جیسے سانحات حل ہونے تک دنیا میں استحکام نہیں آ سکتا، خواجہ آصف

Khawaja Asif

نیویارک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ جیسے سانحات حل ہونے تک دنیا میں استحکام نہیں آ سکتا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کاسمٹ آف دی فیوچرسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکٹ آف فیوچر کی منظوری ہمارے اجتماعی عزم کا اظہار ہے۔ پیکٹ کی منظوری سے عالمی سیکیورٹی اور ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیلنجز ہماری آنے والی نسلوں کے لیے خطرہ ہیں۔ اور اس پیکٹ سے بین الاقوامی مالیاتی نظام کو مساوی بنانے کا موقع مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے مقناطیسی میدان میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

خواجہ آصف نے کہا کہ پیکٹ میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد سے ہی تبدیلی آسکتی ہے۔ جبکہ ایس ڈی جیز اہداف پورے کرنے کے لیے 4 ہزار ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ ختم کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بہتر کی جائے۔ مصنوعی ذہانت کو قابو میں کرنا ناگزیر ہے۔

غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ جیسے سانحات ترقی پذیر دنیا کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ جب تک عالمی طاقتیں غزہ جیسے مسائل پر خاموش ہیں اس وقت تک پائیدار ترقی ممکن نہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں