لاہور: وفاقی حکومت نے سسٹم کے نقائص دور کر کے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے پلان تیار کر لیا۔
دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت ٹرانسمیشن سسٹم میں نقائص کو دور کرے گی۔ سسٹم کے نقائص دور کرنے سے 71 پیسے فی یونٹ ٹیرف کم ہو گا۔
دستاویز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ درآمدی کوئلے کے پاور پلانٹس کو تھر کوئلے پر منتقل کیا جائے گا۔ تھر کوئلے پر منتقلی سے بجلی کا نرخ 2 روپے فی یونٹ کم ہو گا۔
ملک کے 15 لاکھ میں سے 12 لاکھ ٹیوب ویلز ڈیزل پر چلتے ہیں۔ ٹیوب ویلز پر سالانہ 3 ارب 23 کروڑ لیٹر ڈیزل خرچ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یکم اکتوبر سے نان فائلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ
دستاویزات کے مطابق ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے سے 2 ارب 74 کروڑ بچت ہو گی۔ بجلی سستی کرنے کے لیے حکومت کی آئی پی پیز سے بھی بات چیت جاری ہے۔