جنوبی لبنان پر اسرائیل کےحملے، 350 سے زائد افراد شہید


جنوبی لبنان پر اسرائیل کےحالیہ حملوں میں 350سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایک ہزار سے زائدافراد زخمی ہوچکے ہیں ، شہید ہونے والوں میں 24 بچے اور 42 خواتین بھی شامل ہیں۔

حماس کا یحییٰ سنوار سے رابطہ منقطع ، غیر ملکی میڈیا کافضائی حملے میں شہادت کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آج حزب اللہ کے 800 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ،دوسری جانب جرمن ایئر لائن نے بیروت کیلئے پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ کر دی ہیں۔

تل ابیب اور تہران جانے والی پروازیں 14 اکتوبر تک منسوخ کی گئی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں