رواں سال اگست کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں 71.75 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 27.8 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2023 کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات کی مالیت 16.23 ارب روپے رہی ۔
خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ میں لائف انشورنس شامل کرنے کا فیصلہ
اس طرح اگست 2023 کے مقابلے میں اگست 2024 کے دوران باسمتی چاول کی قومی برآمدات میں11.57ارب روپے یعنی 72فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔