گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہر دوسرے دن پی ٹی آئی کو مس کال کرکے بلا لیتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلے حق میں آئیں یا خلاف،عدالتوں کااحترام لازم ہے،ہمیں ذوالفقار علی بھٹو کیس میں 45 سال بعد انصاف ملا ،عدالتیں پارٹی بدلنے کا نہیں کہہ سکتیں۔
مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات
اگر 50،50 سال بعد انصاف ملے تو پھر 9مئی کیسز میں بھی کچھ نہیں ہوگا،آئین کے مطابق سنی اتحاد کونسل کومخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔
مخصوص نشستیں صرف ان جماعتوں کی ہیں جنہوں نے لسٹیں جمع کروائیں،بانی پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں ،وزیراعلیٰ اگر غائب ہوجائے تو پھر اس کی بھی انکوائری ہونی چاہیے۔
بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست دائر کر دی
پی ٹی آئی کوسیاسی جماعت نہیں سمجھتا، ان کا مستقبل تاریک ہے،مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے بدلے لے رہے ہیں۔