معروف لوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ میں مداح آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں گلوکارہ نمرہ مہرا کے ہمراہ لندن میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
پروگرام میں صورتحال، اس وقت خراب ہوئی کہ جب عطا اللہ عیسی خیلوی کے مداح سیکیورٹی اہلکاروں سے لڑ پڑے جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔
ذہنی تناؤ کا شکار ہونے پر اسلامی تعلیمات سیکھنا شروع کیں، نوشین شاہ
گلوکار کے مداحوں کا ایک گروپ اسٹیج کے قریب ڈانس کررہا تھا کہ اسی دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی جس کے نتیجے میں پہلے تو زبانی لڑائی شروع ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عطا اللہ عیسی خیلوی اسٹیج پر بیٹھے یہ تمام صورتحال دیکھتے رہے اور پھر انہیں مجبوری میں اپنا کنسرٹ بھی روکنا پڑا۔دوسری جانب، اس واقعے پر تاحال عطا اللہ عیسی خیلوی اور گلوکارہ نمرہ مہرا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔