حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کی غزہ میں فضائی حملے کے دوران شہادت کا دعویٰ سامنے آیا ہے ، اسرائیل نے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی جبکہ حماس کا اپنے سربراہ سے رابطہ منقطع ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی عبرانی کان پبلک براڈکاسٹر اور ہاریٹز، ماریو اور والا نیوز سائٹس سمیت متعدد غیر ملکی نیوز چینل نے یحییٰ السنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔
7 اکتوبر حملہ ، امریکا نے اسماعیل ہنیہ ، یحییٰ سنوار سمیت 6 حماس رہنمائوں پر فرد جرم لگا دی
اسرائیل نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی فضائی حملے میں ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں اب تک ان کی شہادت کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔
واضح رہے جولائی میں ایران کے دارالحکومت تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ السنوار کو حماس کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔