بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دوبارہ درخواست دائر کر دی۔
عمران خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی میرے اور پی ٹی آئی سے متعلق جانبدار ہیں، چیف جسٹس میرے اور پی ٹی آئی سے متعلق کسی بھی کارروائی کا حصہ نہ بنیں۔
عمران خان کا مولانا فضل الرحمن کو جمہوری معاملات پر ایک ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی اہلیہ متعدد مواقع پرعمران خان کے خلاف بیانات دے چکی ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی پہلی درخواست واپس بھجوا دی تھی ، 26 جولائی کو عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے چیف جسٹس سے درخواست کی تھی کہ وہ ان سے متعلق کسی کیس کی سماعت کا حصہ نہ بنیں۔