سپریم کورٹ میں23 سے 27ستمبر تک کیسزکی سماعت کیلئے 8بینچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ میں 5رکنی لارجر بینچ، 5تین رکنی بینچ اور دو رکنی بینچ شامل ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں5رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے،جسٹس امین الدین ، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس نعیم اختر اور جسٹس عقیل احمد عباسی بینچ میں شامل ہیں۔
انٹرنیٹ کا مسئلہ مکمل حل نہ ہوسکا ،صارفین کو شدید مشکلات
5رکنی لارجر بینچ 24ستمبر کو پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کریگا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔
3رکنی بینچ 23 سے 27ستمبر تک مختلف نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا،جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے ،جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل احمد عباسی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کےمنافع میں ریکارڈ اضافہ
جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے،جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے،جسٹس سید حسن اظہر رضوی اورجسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہیں۔