عمران خان بارے یروشلم پوسٹ کا انکشاف افسوسناک ہے،شرجیل میمن

Sharjeel

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان بارے یروشلم پوسٹ کا انکشاف افسوسناک ہے۔

اسرائیلی اخبار میں چھپنے والے آرٹیکل پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسرائیل بانی پی ٹی آئی کی کھل کر حمایت کر رہا ہے، اسرائیل کہہ رہا ہے عمران خان اقتدار میں ہوئے تو ہمیں فائدہ ہوگا، اگر اسرائیل سمجھتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ان کیلئے بہتر ہیں تو قوم کو سوچنا چاہیے۔

لاہور جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کے تمام دعوے دھرے رہ گئے، عطا تارڑ

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق یروشلم پوسٹ کا انکشاف بہت افسوسناک ہے، لندن میئر کے الیکشن میں بانی پی ٹی آئی نے پاکستانی نژاد شہری کے خلاف مہم چلائی، عمران خان کے تانے بانے سامنے آ رہے ہی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا گیا ہے۔ یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوں کی تصدیق کی ہے۔


متعلقہ خبریں