پشاورڈیولپمنٹ اتھارٹی کی خاتون آپریٹر ملازمت پر بحال ، مجرم کو سزا

خاتوں کو ہراساں نے پر ریٹائر میجر کوسزا | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: ریجنل وفاقی محتسب نے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے) کی خاتون ٹیلی فون اپریٹر کو جنسی طور پرہراساں کرنے کا مجرم میجر(ر) خالد امین شاہ کو قرار دے دیا۔ جرم ثابت ہونے پہ مجرم پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

وفاقی محتسب کے ریجنل کمشنر بشیر احمد خان نے کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے خاتون ٹیلی فون آپریٹر کو ملازمت پر بحال کرنے اورآئندہ محتاط رہنے کی وارننگ بھی دی ہے۔

خاتون ٹیلی فون آپریٹر نےفروری 2018 میں میجر(ر) خالد امین شاہ کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔

خیبر پختونخوا نیب کے ریجنل بورڈ نے میجر(ر) خالد امین شاہ کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کی بھی منظوری دی تھی۔


متعلقہ خبریں