مشتاق احمد کی صاحبزادی کی شادی ، قومی کرکٹرز اور فلمی ستاروں کی تقریب میں شرکت


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر مشتاق احمد کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں قومی کرکٹرز ، شوبر انڈسٹری سے وابستہ ستاروں اور مختلف شعبوں کے افراد نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی، بابراعظم، شان مسعود اور عثمان قادر تقریب میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے لاہور پہنچے اور تقریب میں شرکت کے بعد واپس فیصل آباد چلے گئے۔

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ذکا اشرف کا دور قومی کرکٹ کیلئے بُرا قرار دیدیا

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، سابق کپتان انضمام الحق، محمد حفیظ ، اظہر علی اور مشتاق احمد کے قریبی عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے چند دن قبل مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ مشتاق کا نکاح انٹیرئیر ڈیزائنر کے کاروبار سے منسلک محمد دیان سے ہوا تھا، سابق کرکٹر نے بیٹی کا نکاح خود پڑھایا۔


متعلقہ خبریں