پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما حماد اظہر ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے اور حکومت کے حوالے سے بڑا انکشاف کر دیا۔
تحریک اںصاف کے لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے حکومت واپس لی جا رہی ہے اور اس کی جگہ کسی اور کو تخت اقتدار پر بٹھایا جا رہا ہے۔
جلسہ گاہ پہنچ گیا ہوں، میری حاضری قبول کریں، علی امین گنڈاپور مختصر خطاب کے بعد واپس روانہ
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سننے میں آ رہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت جا رہی ہے ، ن لیگ کی جگہ انہوں نے ایک اور کٹھ پتلی تیار کی ہے، وہ جو کٹھ پتلی سندھ سے آوازیں لگاتی ہے پانی آتا پانی جاتا ہے، اس کو تیار کیا ہے لیکن اب نہ پانی آئے گا نہ پانی جائے گا ، بلکہ عوام آئیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور پولیس کو جلسے کے دوران حماد اظہر کی گرفتاری کا ٹاسک مل گیا تھا تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔