قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

قطر ایئر لائن

لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنے والے مسافروں پر بڑی پابندی لگا دی ہے۔

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنے والی پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی لانے پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی لبنان میں حالیہ دھماکوں کے باعث لگائی گئی ہے۔

لبنان دھماکوں میں استعمال ہونیوالے پیجرز کس ملک میں تیار ہوئے ؟ نیا تنازع کھڑا ہو گیا

بیروت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والے مسافروں کے پیجر اور واکی ٹاکی لے جانے پر پابندی ہو گی۔

پابندی کا اطلاق چیک شدہ اور ساتھ لے جانے والے سامان کے ساتھ ساتھ کارگو پر بھی ہو گا ، فیصلہ لبنان کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں