وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈا پور وقت ختم ہونے کے بعد لاہور جلسہ گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مختصر خطاب کیا اور واپس روانہ ہو گئے۔
کارکنوں سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسہ گاہ پہنچ گیا ہوں میری حاضری قبول کریں۔
انہوں نے کہا کہ ساری رکاوٹیں توڑ کر آپ تک پہنچا ہوں آپ خوش ہیں ؟بہت جلد میں بانی تحریک انصاف کو رہا کرواؤں گا۔ اب آپ سے اجازت چاہتا ہوں ۔
دوسری جانب 6 بجے جلسے کا وقت ختم ہونے پر ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا اور لائٹس بھی بند ہوگئیں جس کے بعث جلسہ گاہ میں اندھیرا چھا گیا۔
اسٹیج پر موجود تمام قیادت نیچے اتر گئی،اسٹیج مکمل خالی ہوگیا جب کہ جلسہ گاہ سے کارکنان بھی واپس چلے گئے۔
جلسے سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم آزاد عدلیہ کیلئے کوشش کریں گے،آزاد عدلیہ پر قدغن کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جمہوریت کے سوا کچھ قبول نہیں کریں گے، ہم آزاد عدلیہ کیلئے کوشش کریں گے۔ آزاد عدلیہ پر قدغن کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ہم آزاد عدلیہ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کے راستے بہت بند کئے،مزید راستے بند نہ کریں۔