سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ ، ساڑھے 72 ہزار پر پہنچ گئی

سونا

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز 500 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے  2 لاکھ 33 ہزار 625 روپے ہو گئی۔

سونا ایک ہزار روپے سستا ، قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا جس سے عالمی مارکیٹ میں قیمت 2 ہزار 622 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

جمعہ کو پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 72 ہزار ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ، قیمت 2 لاکھ ، ساڑھے 61 ہزار ہو گئی

خیال رہے کہ رواں سال یکم جنوری کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار 357 روپے تھی جب کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 82 ڈالر تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں