پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق 23 ستمبر سے ہو گا، کرایوں میں کمی کا اطلاق ائیر کنڈیشنڈ سمیت تمام مسافر ٹرینوں پر ہو گا۔
پاکستان ریلوے نے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کر دیا
سی ای او ریلویز عامر بلوچ نے کہا کہ یکم اگست سے 15 ستمبر تک ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے کمی کے باعث ریلیف دیا گیا، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے اور دیگراخراجات کے باعث مزید کمی نہیں کر سکتے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی تھی۔