مشرق وسطیٰ میں تشدد تباہ کن تنازع میں تبدیل ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

United Nation

فائل فوٹو


نیویارک: اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تشدد تباہ کن تنازع میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اقوام متحدہ متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ مشرق وسطیٰ میں تشدد تباہ کن تنازع میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ اسرائیل کی حماس، حزب اللہ کے ساتھ مزید محاز آرائی بڑی آگ میں بدل سکتی ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ ہمیں ایسی ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے۔ جس کی تباہی اور مصائب پہلے سے کہیں زیادہ ہوں گے۔

اقوام متحدہ کی سیاسی امور کی سربراہ روز میری ڈی کارلو نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سفارتکاری کی ابھی بھی گنجائش موجود ہے۔ اثر و رسوخ رکھنے والے اراکین ممالک سے اپیل ہے کہ وہ سفارتکاری کا فائدہ اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ

ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اقوام متحدہ وولکر ترک نے کہا کہ لبنان پراسرائیل کا حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے۔ شہریوں پر تشدد کے ذریعے دہشت پھیلانا جنگی جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنا ن پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے کہا کہ مواصلاتی آلات کے ذریعے دھماکوں کے بعد دنیا میں اب کوئی محفوظ نہیں۔ انتقام نہیں انصاف چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں