پی ٹی آئی کے ممکنہ لاہور جلسے کیلئے پولیس نے اپنا لائحہ عمل تیار کرلیا

pti

لاہور میں 21 ستمبر کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ جلسے کے لیے پولیس نے اپنا لائحہ عمل تیار کرلیا، پولیس حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لاہور جلسے سے قبل کریک ڈاؤن شروع ہوگیا، پولیس حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا۔

آئینی عدالت کے معاملے پر پوری طرح بحث ہونی چاہیے،بانی پی ٹی آئی

پولیس حکام کا کہنا ہے تمام ڈویڑنل ایس پیز کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے، ممکنہ جلسے کے لیے پولیس نے اپنا لائحہ عمل بھی تیار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق جلسہ کا مقام فائنل ہونے پر حتمی سیکیورٹی کا فیصلہ کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے پر سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی جائے گی، ممکنہ جلسہ کے پنڈال کے داخلی دروازوں پر کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔

مرضی کے جج اور مرضی کا قانون قبول نہیں کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے داخلی دروازوں پر تعینات اہلکاروں کے پاس 9 مئی میں مطلوب ملزمان کی تصاویر اور ڈیٹا موجود ہو گا۔


متعلقہ خبریں