وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر نے مظفر آباد آزاد کشمیر میں بھی کام شروع کر دیا۔
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر آزاد کشمیر کے عوام کی سہو لت کے لئے مظفر آباد، آزاد جموں و کشمیر میں بھی وفاقی محتسب کا علاقائی دفتر قائم کر دیا گیا ہے۔
جہاں آزاد کشمیر کے شکایت کنندگان وفاقی سرکاری اداروں جیسے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام، پا کستان بیت المال، پاکستان پوسٹ آفس، ایف آئی اے، پا سپورٹ آ فس اور ای او بی آ ئی سمیت تقر یباً180 وفاقی سرکاری اداروں کے خلا ف شکایات کر سکیں گے۔
پی ٹی اے کا مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ قبل ازیں آزاد کشمیر کے عوام کو ان اداروں کے خلا ف شکایت کے لئے اسلام آ باد کا سفر کرنا پڑ تا تھا، اب وفاقی محتسب نے آ زاد کشمیر کے عوام کی سہولت کے لئے مظفر آباد میں علا قائی دفتر کھول دیا ہے جہاں آ زاد کشمیر کے سابق سیکرٹری منصور قادر ڈار کو دفتر کا انچا رج اور کمشنر (آئی آر ڈی) مقرر کیا گیا ہے۔
شکا یت کنند گان کمر ہ نمبر205-206، بلا ک نمبر05، نیا سیکر ٹر یٹ چھتردومیل، مظفر آ باد آزاد جموں و کشمیر میں وفاقی محتسب کے علا قا ئی دفتر یا فو ن نمبر05822-940241 پر را بطہ کر سکتے ہیں۔
اس کے علا وہ شکا یت کنند گان وفاقی محتسب کی ویب سا ئٹ www.mohtasib.gov.pk، موبائل ایپ اور ای میلwmsromzd@gmail.com پر بھی شکا یت دائر کر وا سکتے ہیں۔