مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان اس ملک میں نہیں، شاہد خاقان عباسی


چیئرمین عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے رات کے اندھیرے میں آئینی ترمیم کی جارہی ہے،آپ ملک کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟

ہم نیوز کے پروگرام ’’اپ فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئینی ترامیم پہلے عوام کے سامنے رکھی جانی چاہئیں،آئینی ترامیم سے جوڈیشری ختم کی جارہی ہے،آپ نے قانون کسی کو نہیں دکھایا۔

قونصل جنرل پاکستانی قومی ترانے میں میوزک کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ

میں نے سب سے پوچھا ہے ، کسی نے مسودہ نہیں دیکھا،5دفعہ قومی اسمبلی کا ا جلاس بلا کر آئینی ترمیم پاس کرنے کی کوشش کی گئی،آپ نے ملک کو مذاق بنا لیا ہے۔

اس ترمیم کے بعد کوئی جوڈیشری نہیں رہے گی ،جج لگانے کا آج کا نظام بھی درست نہیں،پارلیمانی جماعت میں کچھ معاملات پر ووٹ آپ کا نہیں ہوتا،عجلت میں ترامیم کی جارہی ہیں۔

عارف علوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے سیاستدان اس ملک میں نہیں،مولانا فضل الرحمان معاملات اور حالات کوسمجھتے ہیں،آج مولانا فضل الرحمان مشکل میں ہیں۔

اگر ترمیم کی حمایت کریں گے تو سارا پاکستان کہے گا مولانا نے ترمیم کردی،ترمیم کی حمایت نہیں کریں گے تو کہیں گے مولانا نے ترمیم نہیں ہونے دی،مولانا فضل الرحمان بھی چاہیں گے کہ ترمیم ملک کے حق میں ہو۔

یہ ترامیم چند مخصوص مقاصد حاصل کرنے کیلیے کی جارہی ہیں،نیب کے 90فیصد کیسز جھوٹے ہیں،مخصوص مقاصد حاصل کرنے کیلئے سپریم کورٹ اور عدلیہ کے نظام کو تباہ کیا جارہا۔

پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک توڑنے کی ڈگر پر ہے، فیصل واوڈا کا ٹویٹ

آئی ایم ایف کے پاس جانا شرمندگی کی بات ہوتی ہے،آئی ایم ایف کا پروگرام حکومت کا نہیں ملک کا پروگرام ہے۔


متعلقہ خبریں