جنرل(ر) ناصر جنجوعہ مشیر قومی سلامتی کے عہدے سے مستعفی

جنرل(ر) ناصر جنجوعہ مشیر قومی سلامتی کے عہدے سے مستعفی | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی امور جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے ان کا ستعفیٰ منظورکرلیا ہے۔ مشیرقومی سلامتی نے گزشتہ شب اپنا استعفیٰ نگراں وزیراعظم کو بھجوایا تھا۔

مشیرقومی سلامتی امور کا منصب سنبھالنے سے قبل وہ کورکمانڈرسدرن کمان کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں سابقہ حکومت کے دور میں یہ اہم منصب سپرد کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں