گووندا کی مداح نوکرانی بن کر ان کے گھر پر رہتی رہی، اہلیہ کا انکشاف

گووندا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا کی مداح نوکرانی بن کر ان کے گھر پر رہتی رہی اور انہیں اس کا علم بھی نہیں ہوا۔

اس بات کا انکشاف اداکار کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران کیا، اداکار گووندا کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان کے مداح ان سے رابطے میں رہنے کے لئے غیر معمولی حد تک چلے جاتے تھے۔

“ہم دونوں” محبت کی راہ میں طبقاتی جنگ لڑنے والوں کی داستان

سنیتا آہوجا نے پوڈ کاسٹ میں ایک حیران کن واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر کی ایک مداح نے خود کو نوکرانی ظاہر کرکے ان کے گھر میں 20 دن تک قیام کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا کہ یہ عورت نوکرانی جیسی نہیں لگتی اور وہ برتن بھی نہیں دھو سکتی تھی۔

میں نے اپنی ساس کو بتایا اور اس کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش میں دیوانی ہوگئی تھی، بالاخر ہمیں پتہ چلا کہ وہ کسی وزیر کی بیٹی تھی اور گووندا کی مداح تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ گووندا کے مداحوں کا حال تھا، اس زمانے میں جب ہم بین الاقوامی دوروں پر جاتے تھے تو کئی خواتین مداح صرف انہیں دیکھ کر بے ہوش ہو جاتی تھیں۔


متعلقہ خبریں