سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کے مسودے کے پہلے مرحلے کا فاتح قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے سب کو گھر کا راستہ دکھایا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی کے پاس آئینی مسودے کی کاپی نہیں ہے، جمہوریت پر جب بھی شب خون مارا گیا، دن کہ اجالے میں نہیں مارا گیا۔ امید ہے کہ 30 ستمبر تک جمہوریت کی سیاست کا اتار چڑھاؤ فیصلہ کن ہو جائے گا۔
چلہ کاٹنے سے جیل بہتر “دوستوں” نے مجھے معاف نہیں کیا اور کس کو کرینگے ، شیخ رشید
انہوں نے کہا کہ مفتی محمود مرحوم نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کو شکست دی تھی، ووٹ کو عزت دینے والوں نے ووٹ کو ٹکے ٹوکری بنا دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ووٹ کا جمعہ بازار بنا ہوا ہے، یہ 25 کروڑ عوام کو کیسے اعتماد میں لیں گے۔