ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان

اسٹاک مارکیٹ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 13 پیسے ہو گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں587 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس  79 ہزار920 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس 79 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں