وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ،پٹرول کی نئی قیمت 249روپے 10پیسے فی لٹرہوگی،ہائی سپیڈ ڈیزل13روپے6پیسے فی لٹر سستا کیا گیا ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 249روپے69پیسے فی لٹر ہوگی۔
مجوزہ آئینی ترامیم میں20سے زائد شقیں شامل ،تفصیلات سامنے آگئیں
اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 141روپے93پیسے فی لٹر مقررکی ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے فی لٹرکمی کر دی گئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت158روپے47پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب جاری مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سعودی عرب ،سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا
اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست 2024میں ملک میں 0.92ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.04ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
نجکاری پر احتجاج کا خدشہ :ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز میں لازمی سروس ایکٹ نافذ
اگست میں ملک میں 0.46ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 17فیصدکم ہے گزشتہ سال اگست میں ملک میں 0.55ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
آئینی ترامیم پر حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیئے
جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت کاحجم 2.41ملین ٹن ریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 2.76ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔