آئینی ترامیم پر حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیئے

Molana Fazal ur Rehman

آئینی ترامیم پر حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیئےہیں۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم ایک جامع پیکج ہے جس میں آئینی عدالت بنائی جائے گی،آئینی عدالت کے لئے ججز کی تقرری کا بھی طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔

متنازعہ پوسٹ،عمران خان کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

آئینی عدالت کے لئے ججز کی تقرری نئے سرے سےہو گی ،آئینی عدالت بنانے کا مقصد عام سائلین کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بلاول بھٹو نے ثالث کا کردار ادا کیا،دونوں ایوانوں میں آئینی ترامیم آج پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے کرائے کی حد بڑھا دی گئی

دونوں ایوانوں میں حکومتی نمبر گیم پوری ہے،پی ٹی آئی اراکین کی ضرورت نہیں،منحرف ارکان کے ووٹ سے متعلق آئینی شق 63میں ترمیم بھی ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں