وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کا آئینی اقدار کی پاسداری، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے۔
جمہوریت کے بین الاقوامی دن کے موقع پر انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج جبکہ دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر ہم انسانی معاشرے کی بنیادی اور اہم قدر کے طور پر جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اہم اجلاس آج، حکومت کا آئینی ترمیم لانے کا امکان
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان جمہوری اقدار پر عملدرآمد ہمارے قومی طرزِ عمل کی عکاسی کرتا ہے۔ منصفانہ، مساوی اور جامع عالمی معاشرے کے قیام کی کوششوں کا عزم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئیں، آج کے دن ہم ایسے عالمی معاشرے کے قیام کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں جو منصفانہ، مساوی اور جامع ہو. باہمی تعاون سے ہی ہم جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرکے یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ یہ امید کی کرن کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔