محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی/بالائی پنجاب اورکشمیر میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
زیریں خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔
چارسدہ: بارش کے باعث چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، نورپور تھل، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، لاہور، قصور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ ڈی جی خان، بہاولپور، لیہ اور بھکرمیں بھی چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ، بونیر، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، مہمند، خیبر، اورکزئی، باجوڑ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں،ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران دیر، سوات، بٹگرام، ملاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، مردان، صوابی، پشاور اورکوہاٹ میں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ژوب، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، لورالائی، شیرانی، موسیٰ خیل، زیارت، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔