بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف حکومت اورریاستی اداروں کیخلاف بغاوت پراکسانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ نمبر 1138/24 مورخہ 13 ستمبر 2024 کو درج کیا گیا،سائبر کرائم کی4 رکنی ٹیم جمعہ کی شام 7 بج کر 45 منٹ پر اڈیالہ جیل پوچھ گچھ کیلئے پہنچی۔
قومی بچت کی سکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی گئی
ڈپٹی سپر ٹینڈنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا،وکلاء سے مشاورت کا بہانہ بنا کر بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے 4رکنی تفتیشی ٹیم ہفتے کی صبح دوبارہ تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل جائے گی،ٹیم بانی پی ٹی آئی سے بغاوت کے پیغامات اور انہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔