ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

Rain

محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کیلئے موسمیاتی ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے تحت اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ،گجرات،حافظ آباد،لاہور،،میانوالی،خوشاب ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام،مانسہرہ،ایبٹ آبادبالاکوٹ،بونیر،صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، مردان، ملاکنڈ،مہمند،خیبرمیں بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ

ان کا کہناتھا کہ نورپور تھل میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش،ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔


متعلقہ خبریں