معیشت بلند پرواز کے لیے ٹیک آف پوزیشن میں آ چکی،آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا، مریم نواز

Maryam Nawaz

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بلند پرواز کے لیے ٹیک آف پوزیشن میں آ چکی ہے۔آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔ وقت دور نہیں جب پاکستان کا معاشی قوت کے طور پر ظہور ہوگا۔

انہوں نے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی مخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاہے اور آئی ایم ایف کے مثبت ردعمل کو معاشی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دے دیا –

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نواز شریف کی قیادت میں عوام کی معاشی مشکلات کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ معیشت کا مستحکم ہونے کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہونا خوش آئند امر ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز نے تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کی مخالفت کر دی

مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ( ن) ہی پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہے۔ حکومتی معاشی پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔پنجاب میں ضروری اشیاء خورونوش کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔


متعلقہ خبریں