حنیف عباسی نے بچیوں کو وراثت میں حصہ دینے کا عہد مانگ لیا

Hanif Abbasi

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے اراکین اسمبلی سے بچیوں کو وراثت میں حصہ دینے کا عہد مانگ لیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو پورا پورا حصہ دوں گا دیگر اراکین بھی عہد کریں کہ وہ اسلامی قوانین کے مطابق اپنی بچیوں کو وراثت میں پورا پورا حصہ دیں گے۔

مصدق ملک نے بھی اعلان کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو برابر کا حصہ دیں گے۔ اس موقع پر ایک رکن نے اسمبلی میں یہ لقمہ دیا کہ ہم پورا حصہ دیتے ہیں۔ تو حنیف عباسی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ چور کی داڑھی میں تنکا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کی جیلوں کی بیرکس میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ خواتین کو وراثت میں حصہ نہ ملنا افسوسناک ہے۔ یہ ان کا شرعی اور قانونی حق ہے۔ اسلام میں جہیز کا کوئی تصور نہیں ہے۔ کسی بھی خاتون کو تعلیم اور جہیز دینے سے اس کی وراثت کا حق ختم نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کلچر تبدیل کرنے کے لیے پہلے اپنے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں