پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ شکست دے سکتے ہیں، امریکی فاسٹ باؤلر

پاکستان

پاکستانی نژاد امریکی کرکٹر علی خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ شکست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کے خلاف میچ سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دباؤ میں نہیں تھے بلکہ وہ تھے، ہمیں معلوم تھا کہ ہم انہیں ہرانے کے قابل ہیں۔

علی خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ میں فٹنس سمیت چاروں شعبوں میں پاکستان کو شکست دی۔ ہم پاکستان کو دوبارہ شکست دینے کے قابل ہیں،  میں سمجھتا ہوں کہ ہم واقعی ایک اچھی ٹیم ہیں۔

اگلے ٹی20 ورلڈکپ میں بھی امریکی ٹیم پاکستان کو شکست دے گی، محمد آصف

امریکی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے کہا کہ اگر ہمارے پاس پوری طاقت کا اسکواڈ ہو تو ہم اپنے اچھے دن نہ صرف پاکستان بلکہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہوگی اگر ہم پاکستان کے خلاف پھر کھیلیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو گروپ اسٹیجز میں امریکا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں