سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی گفتگو آف دی ریکارڈ تھی جسے غلط رنگ دیا گیا جس کی وضاحت کرنا ضروری ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق گفتگو کے دوران چیف جسٹس سے سوال ہوا کہ کیا وہ توسیع لیں گے؟چیف جسٹس نے کہا کئی ماہ پہلے وزیر قانون چیمبر ملاقات کیلئے آئےتھے ،وزیر قانون نے بتایا حکومت چیف جسٹس کی میعاد 3سال کرنے پر غور کر رہی ہے۔
نوشکی ،جے یو آئی کے رہنماء میر ظہور بادینی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
چیف جسٹس نے وزیر قانون سے کہا اگر کوئی تجویز انفرادی طور پر ہوئی تو وہ قبول نہیں کریں گے،ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج اور اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔
وزیر قانون نے کہا جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو ضم کرنا چاہتے ہیں ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس پر کہا کہ یہ پارلیمان کا اختیار ہے۔
علی امین گنڈا پور کیساتھ کھڑا ہوں،معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں، عمران خان
چیف جسٹس نے کہا امید ہے حکومت اپوزیشن کو اس عمل میں شامل کرے گی،اس ملاقات کے علاوہ وزیر قانون کی چیف جسٹس سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔