نوشکی میں ڈگری کالج کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں جے یو آئی کے رہنماء میر ظہور بادینی جاں بحق ہوگئے۔
ایس پی نوشکی کے مطابق فائرنگ سے میر ظہور احمد کے گن مین زخمی ہوئے ہیں،زخمی اور جاں بحق شخص کی نعش کو ٹیچنگ ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔
واقعے میں 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ظہور بادینی کو 7 گولیاں لگی ہیں۔
ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر12فیصد کمی
دوسری جانب جے یو آئی نے میر ظہور بادینی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ،ضلعی رہنماء جے یو آئی نوشکی کا کہنا ہے پولیس ناکہ بندی کرکے فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔