سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی جنگ آئی پی پیز کے ساتھ ہے ، ملک فوج اور اچھی معیشت سے مضبوط ہوتا ہے۔
گوہر اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اور افواج کیساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان اگلے 10 سال میں قرضہ دینے والاملک بن جائے گا۔انکا کہنا تحا کہ ملک فوج اور اچھی معیشت سے مضبوط ہوتا ہے، ہماری فوج مضبوط ہے لیکن ہم مضبوط معیشت کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی نے پاکستان کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا، وزیر دفاع
ہماری پہلی جنگ آئی پی پیز کے ساتھ ہے ، ہم جو ملک کے مفاد میں بہتر ہو گا وہی کچھ کریں گے ، بزنس کمیونٹی ہمیشہ پاکستان پہلے کی بات کرے گی ۔ اورہمارے لیے پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔