بھارتی اداکار وکاس سیٹھی 48 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

وکاس سیٹھی

بھارت کی مشہور ڈرامہ سیریز ’کیوںکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ سے شہرت پانے والے اداکار وکاس سیٹھی انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکاس سیٹھی 48 سال کی عمر میں گزشتہ روز چل بسے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے اداکار کے انتقال کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی ہے۔

اداکار عمران عباس کی عراقی وزیرِ اعظم محمد شیعہ السوڈانی سے ملاقات

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار وکاس سیٹھی کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ جھانوی سیٹھی اور جڑواں بچے ہیں۔

خیال رہے کہ وکاس سیٹھی نے کیوںکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کہیں تو ہوگا، کسوٹی زندگی کی سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں