یو ایس اوپن گرینڈ سلام ویمنز ٹائٹل بیلاروس کی ارینا سابالنکا کے نام

یو ایس اوپن

بیلاروس سے تعلق رکھنے والی ارینا سابالنکا نے کیریئر کا پہلا یو ایس اوپن گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یو ایس اوپن گرینڈ سلام کا فائنل ارینا سابالنکا اور امریکا کی جیسیکا پیگولا کے درمیان کھیلا گیا۔ ارینا سابالنکا نے امریکی کھلاڑی کو سات پانچ، سات پانچ سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔

ارینا سابالنکا نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن گرینڈ سلام میں کامیابی حاصل کی اور اپنا  تیسرا گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا۔ عالمی نمبر دو ارینا سابالنکا نے رواں برس آسٹریلین اوپن میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

مس یو ایس اے نے خودکشی کرلی

یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد پوسٹ میچ کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میرے پاس الفاظ نہیں، یہ میرا ہمیشہ سے خواب تھا اور بالآخر میں نے یہ خوبصورت ٹرافی اپنے نام کرلی۔’

دوسری طرف مینز ٹائٹل کے لیے عالمی نمبر ون یانک سنر اور ٹیلر فرٹز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں