لاہور، مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 4 روپے اضافہ ہو گیا۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 566 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مرغی کا گوشت دوبارہ مہنگا ہونا شروع ہو گیا۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی تین روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز زندہ مرغی کی قیمت میں سات روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 79 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 377 اور پرچون میں 391 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے اضافے سے قیمت 303 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ روز بھی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا تھا۔