اہلیہ اور بچوں کی وجہ سے کرش پر بات نہیں کی جاسکتی، احسن خان

احسن خان

معروف اداکار احسن خان نے کرش سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے کر مداحوں کو خوش کردیا۔

احسن خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ کرش سے متعلق ایک سوال کے جواب میں احسن خان نے کہا کہ جب آپ کے بچے بڑے ہو رہے ہوں اور آپ کی اہلیہ بھی آپ کا انٹرویو سن رہی ہو تو میرے خیال میں دوسری خواتین کی تعریف نہیں کرنی چاہیے، اپنی بیگم کی تعریف زیادہ کرنی چاہیے۔

میری شادی میں میرے والدین شریک نہیں ہوئے تھے، مدیحہ امام کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کی عزت و احترام میں اپنے کرش کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کروں گا۔اداکار نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں بہت خوبصورت لوگ اور چہرے ہیں، آپ کو کوئی نہ کوئی پسند آ ہی جاتا ہے مگر میں اس بارے میں بات کرنا نہیں چاہوں گا۔


متعلقہ خبریں