امریکا نے اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے کا جواز بنا کر حماس کے سرکردہ رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔
امریکی محکمہ انصاف نے حماس کے 3 متوفی رہمناؤں اسماعیل ہنیہ، محمد دائف اور مروان عیسیٰ سمیت 6 مرکزی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی ہے۔
قطر: اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں سے ملاقات
فہرست میں حماس کے موجودہ سربراہ یحییٰ سنوار، قطر میں مقیم حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ خالد مشعال اور لبنان میں مقیم حماس کے مرکزی رہنما علی براکہ بھی شامل ہیں۔
امریکا کے اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے رہنماؤں نے ایران اور حزب اللہ کی حمایت سے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔
اسرائیل اور حماس 5 روزہ جنگ بندی پر تیار ، 50 یرغمالیوں کی رہائی کا امکان
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی پراسیکیوٹرز نے حماس کے رہنماؤں کے خلاف رواں برس فروری میں ہی فرد جرم عائد کر دی تھی لیکن اسماعیل ہنیہ کی گرفتاری کی امید پر اس رپورٹ کو سیل کر دیا تھا تاہم ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل پر لگنے والے الزمات کے باعث اس رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا گیا۔