چینی وزیر اعظم پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے

China

اسلام آباد: چین کے وزیر اعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہو گا۔ دورے کے پہلے حصے کے تحت چینی وزیر اعظم دوطرفہ دورے پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگر امور زیرغور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوسرے حصے میں چینی وزیراعظم لی چیانگ 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیلئے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری میں مزید تاخیر کا خدشہ

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چینی وزیر اعظم ایس سی او کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔ چینی وزیر اعظم کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں