پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری میں مزید تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ستمبر میں مزید اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے، یہ اجلاس 9 او 13 ستمبر کو ہوں گے۔
یگرزیکٹو بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں میں بھی پاکستان کا ایجنڈہ شامل نہیں ہے جس کے بعد آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی حتمی منظوری کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس شامل ہے جبکہ 13 ستمبر کے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تاحال بیرونی فائنسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پر امید ہے۔
آئی ایم ایف کو قرض پر اب تک 2439ملین سود ادا کر دیا گیا، وزارت خزانہ
اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایکسٹرنل فائنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے ایڈوانس سٹیج پر ہیں، وزیر خزانہ پر امید ہیں کہ اس ماہ قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری ملے گی۔