جیسن گلیسپی سمیت پاکستانی غیر ملکی کوچز کل آسٹریلیا روانہ ہونگے

جیسن گلیسپی

پاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی سمیت دیگر غیر ملکی کوچز بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے اختتام کے بعد کل آسٹریلیا روانہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق جیسن گلیسپی کی بنگلا دیش سے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر کل روانگی شیڈول ہے جبکہ ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن بھی آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے۔ دونوں کوچز انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ سے قبل واپس آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فزیو کلف ڈیکن اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن پاکستان میں رہیں گے۔ دونوں قومی ٹیسٹ اسکواڈ اور دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیں گے، فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ چیمپئنز ون ڈے کپ سے قبل مکمل کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈراپ کرنے پر شاہین ناراض

چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوران وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن پاکستان آکر کھلاڑیوں کو مانیٹر کریں گے، وہ مینٹورز کے ساتھ مل کر مستقبل کے لیے ٹیم کو تیار کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں