مراد سعید کا وزیر اعلیٰ سے رابطہ ہے نہ انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں ، بیرسٹر سییف

خیبر پختونخوا حکومت

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی انتظامی معاملات میں مداخلت کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کی وضاحت آ گئی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور مراد سعید میں رابطے کی خبر میں صداقت نہیں، مراد سعید کے پی کے انتظامی معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کر رہے۔

سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے ٹھیکوں میں 20 کروڑ روپے وزیر اعلیٰ کو دینے کا بتایا ، شکیل خان

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کے پی کے معاملات پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا مکمل اختیار ہے، شکیل خان کے معاملے پر وزیر اعلیٰ نے مراد سعید سے کوئی بات نہیں کی، شکیل خان سے متعلق فیصلہ گڈ گورننس کمیٹی رپورٹ کے تناظر میں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عاطف خان سے متعلق بھی وزیراعلیٰ کا مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں، مخالفین غلط خبریں پھیلا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں