انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

انگلینڈ

انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے مہمان ٹیم کو 190 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا نے 483 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی نامکمل دوسری اننگز 53 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 292  پر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ، تیسرے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 9 رنز پر 2کھلاڑی آئوٹ، 21رن کی برتری حاصل

سری لنکا کے دمتھ کرونا رتنے 55، دنیش چندی مل 58 اور دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز بناکر نمایاں رہے، نویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے ملن رتنائیکے نے میچ میں کچھ دلچسپی پیدا کی، وہ 43 رنز بنائے۔

اس سے پہلے انگلینڈ اپنی دوسری اننگز میں 251 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ کے جو روٹ نے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں، گس ایٹکنسن نے پہلی اننگز میں سنچری بنانے کے بعد دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں