وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حالیہ دہشت گردی کے واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ بلوچ روایت میں خواتین اور مسافروں کی بڑی عزت ہوتی ہے، اور معصوم شہریوں کو بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور حکومت مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور جہاں جس کا نقصان ہوا، حکومت بلوچستان اس کو برداشت کرے گی۔شہداء کے لواحقین کے لئے 20 لاکھ روپے امداد اور گاڑیوں کے نقصان کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کو ناراض بلوچ نہیں بلکہ دہشت گرد کہا جائے، اور ہر صورت میں ریاست کی رٹ قائم رکھی جائے گی۔
عمران خان ان کی بطور چانسلر نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین کی توہین ہے، برطانوی اخبار
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کو جتھوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا اور جتھوں کے نظریے کو پاکستان پر مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ کسی جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہداء کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ساتھ بھی اسی طرح نمٹا جائے گا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر کو کچلا جائے گا۔رٹ آف دی اسٹیٹ کو ہرصورت برقرار رکھا جائے گا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک ضرور پہنچایا جائے گا۔ یہ را فنڈڈ لشکر ہے اور مزدور ان کا ایک سافٹ ٹارگٹ ہے۔
انہوں نے سی پیک کو بلوچستان کا معاشی مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کوئی سیاسی مسئلہ نہیں ہے اور معصوم شہریوں کو شہید کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا اور سستا رہائشی منصوبہ ہوگا، مریم نواز
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس پہلے سے موجود ہیں اور اپنے لوگوں کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ضرورت پڑی تو سوات طرز کا آپریشن بھی کیا جا سکتا ہے۔یہ کوئی حقوق کی جنگ نہیں بلکہ صرف اور صرف دہشت گردی ہے۔