اے ٹی سی لاہور میں 9 مئی کیسز کی سماعت کرنیوالے جج خالد ارشد کو عہدے سے ہٹانے کے بعد فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
راولپنڈی میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، جج اعجاز آصف کو بھی فوری لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
مفت سولر پینل دینے کیلئے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 2 اضلاع کا انتخاب
نوٹیفکیشن کے مطابق نسیم ورک کو سیشن جج لاہور تعینات کردیا گیا، سیشن میانوالی جج قیصر بٹ کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیااور سیشن جج راجہ غضنفر علی کو جہلم سے اوکاڑہ ٹرانسفر کیا گیا۔
اسی طرح ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سرفراز اختر کو سیشن جج بہاولپور تعینات کردیا گیا، اینٹی کرپشن جج ارشد حسین بھٹہ کو عہدے سے ہٹا کر انہیں لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اپنی چھت اپناگھر اسکیم میں آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ
خیال رہے کہ جج ارشد بھٹہ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہیٰ سمیت دیگر کیخلاف کرپشن کیسز کی سماعت کر رہے تھے۔